نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پرچون میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اب تک30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے کلو تک اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کی قیمت پانچ سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔