بجٹ میں آن لائن رائیڈ سروسز پر ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان

بجٹ میں آن لائن رائیڈ سروسز پر ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسلام آباد میں چلنے والی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کر سکتی ہے۔

ذرائع  کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  مالی سال 26 کے بجٹ میں اسلام آباد میں کام کرنے والے آن لائن رائیڈ (ٹیکسی ) سروسز پر 4 فیصد ٹیکس متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔

فی الحال وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے آن  لائن رائیڈ (ٹیکسی ) سروسز پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ دوسری جانب پنجاب، سندھ ریونیو بورڈ اور کے پی ریونیو اتھارٹی سمیت صوبائی ریونیو اتھارٹیز پہلے ہی رائیڈ ہیلنگ سروسز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ کے دوران ایف بی آر نے آن  لائن رائیڈ (ٹیکسی ) سروسز کے ذریعے فراہم کی جانے والی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔ تاہم ، بعد میں ، اسے آخری مرحلے  میں فنانس بل سے خارج کردیا گیا۔

پاکستان میں مختلف شہروں میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کام کر رہی ہیں جن میں ان ڈرائیو، کریم، بائیکیا، اور ینگو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

Related Articles