روس اور یوکرین میں مذاکرات آج ، ٹرمپ شریک نہیں ہونگے

روس اور یوکرین میں مذاکرات آج ، ٹرمپ شریک نہیں ہونگے

ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے تاہم امریکی صدر ٹرمپ اس  میں شریک نہیں ہونگے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے  ترکیے کے دارالحکومت انقرہ جارہے ہیں، سینئر یوکرینی عہدیدار نے تصدیق کردی۔

ادھرامریکی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین مذاکرات میں شرکت کے لیے ترکیے نہیں جائیں گے اگرچہ  انھوں نے اس سے قبل عندیہ دیا تھا کہ اگر روسی صدر پوتن شریک ہوں تو وہ بھی آئیں گے۔

روس کا وفد جنگ کے حل کے لیے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ روس اور یوکرین ایک معاہدے کے بہت قریب تھے ،  صدر پوتن نے براہِ راست مذاکرات کی تجویز دی تو ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’روس اور یوکرین کے لیے ممکنہ طور پر ایک عظیم دن ہو گا۔‘

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا بجٹ میں درآمدی ٹیکسز میں کمی کا فیصلہ

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان آخری براہِ راست مذاکرات مارچ 2022 میں استنبول میں ہوئے تھے جب ماسکو نے اپنے ہمسایہ ملک پر مکمل اور شدید حملہ کیا تھا اور تب سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے۔

 گزشتہ ایک سال کے دوران روسی افواج نے آہستہ آہستہ یوکرین کے مشرقی حصوں میں مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

صدر پوتن کی براہِ راست مذاکرات کی تجویز اس وقت آئی تھی جب یورپی ممالک کی جانب سے نے ہفتے کے روز کییومیں ملاقات کے بعد 30 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *