پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 439 پوائنٹس کی حد کو پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ ممکنہ معاشی استحکام، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی پیش رفت اور صنعتی شعبوں کی جانب سے مثبت رجحانات ہو سکتے ہیں۔