بنیان مرصوص: پاک فوج کی فتح 1 اور 2 میزائل پٹھان کوٹ کونشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر

بنیان مرصوص:  پاک فوج کی فتح 1 اور 2 میزائل پٹھان کوٹ کونشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر

بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج کی جانب سے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح 1 اور 2 سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے تھے۔

بنیان مرصوص  :  پاکستانی سائبر ٹیم کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، نقصان کی تفصیلات آگئیں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا،فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

پاکستان نے فتح 1 اور فتح 2 کو مہارت کے ساتھ استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *