بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ پاورپرچیز پرائس میں 78 پیسے سے لیکر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ ہے۔
جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال میں پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔
حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے کمی اور طلب میں 2.8 سے 5 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے، مختلف منظرناموں کے تحت بجلی کی قیمت میں واضح فرق متوقع ہے اور فی یونٹ اوسط قیمت 6.8 روپے سے 8.1 روپے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔