براہموس میزائل ڈپو کی تباہی: بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی

براہموس میزائل ڈپو کی تباہی: بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی

پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہو گئی کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ ہوا۔ بھارتی ادارے نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے اس کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس سے پاکستان کے میزائل حملے کے مؤثر نتائج کی توثیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی پنجاب میں واقع بیس پر شدید تابکاری کے اثرات ظاہر ہوئے، جس کے بعد علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حکام نے 3 کلومیٹر کے دائرے سے فوری انخلاء کے احکامات جاری کیے، جبکہ 5 کلومیٹر کے اندر رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔ تابکاری کے باعث علاقے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے ردعمل میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس کے دوران متعدد بھارتی ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انہی حملوں میں بھارت کے حساس اور خطرناک براہموس میزائلوں کا ڈپو بھی شدید نقصان کا شکار ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا گیم ختم ہوگیا، وہ بڑھکیں مارکر اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچا سکتا، وزیر دفاع

Related Articles