ٹک ٹاکر رجب بٹ کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، شہری تھانے پہنچ گیا

ٹک ٹاکر رجب بٹ کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، شہری تھانے پہنچ گیا

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ رجب بٹ اور اس کے دو ساتھی ایک سفید کار میں موجود نوجوان کو زدوکوب کرتے نظر آ رہے ہیں۔

متاثرہ شہری عمران نے واقعے کے بعد تھانہ ستوکتلہ میں درخواست جمع کرائی اور بتایا کہ ان کی گاڑی کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار زگ زیگ چلا رہا تھا، جسے انہوں نے آواز دے کر روکا۔ اس پر رجب بٹ نے اپنی گاڑی آگے لگا کر ان کا راستہ روکا اور بغیر کسی بات چیت کے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا۔

عمران کا کہنا تھا کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

تاہم بعد ازاں، رجب بٹ نے متاثرہ شہری عمران سے سوشل میڈیا کے ذریعے معذرت کر لی۔ لاہور پولیس کے مطابق، فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور متاثرہ شہری نے درخواست واپس لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اس واقعے کو ایک “غلط فہمی” قرار دیتے ہوئے معاملہ ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر زلزلے کی جھوٹی پیش گوئی کرنے والا نجومی گرفتار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *