وزیراعظم شہباز شریف ہر قدم پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:وفاقی وزیر دفاع

وزیراعظم شہباز شریف ہر قدم پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:وفاقی وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 78 سالوں کے دوران بہت سے عظیم لمحات دیکھے ہیں لیکن بھارت کیخلاف حالیہ فتح اللہ تعالی ٰنے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو عطا کی ہے جس کی ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

اپنے آبائی شہر سیالکوٹ کے دورے کے دوران ایک نجی سکول میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی اور فیصلہ کن کارروائی پر مسلح افواج کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اتحاد میں پڑی دراڑیں اب یکجہتی کے مضبوط احساس میں بدل چکی ہیں، خواجہ آصف

خواجہ محمد آصف نے حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا دشمن مشرقی سرحد پر چند میل دور بیٹھا ہے، اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی اتحاد میں صرف دو ہفتے قبل جو دراڑیں پڑی تھیں وہ اب ہماری مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت یکجہتی کے نئے جذبے میں تبدیل ہو گئی ہیں ۔

وزیر دفاع نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دلی مبارکباد دی۔

انہوں نے ان کی قیادت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے 1965 سے لے کر اب تک ہر لڑائی کا مشاہدہ کیا ہے لیکن اس بار جس ایمانی قیادت اور ہمت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کی ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہر قدم پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں مکمل سویلین حکومت کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ حکومت اور قوم ہماری بہادر افواج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی ایک شکست خوردہ جواری کی طرح بولا رہا ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے قومی تاریخ کو محفوظ کرنے اور پڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ نئی نسل میں ان قربانیوں کے بارے میں فخر اور آگاہی پیدا کریں جن کی وجہ سے پاکستان قائم ہوا اور خودمختاری جاری رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *