بھارت عالمی سطح پر تنہا، مودی حکومت کی سفارتی ناکامی بے نقاب

بھارت عالمی سطح پر تنہا، مودی حکومت کی سفارتی ناکامی بے نقاب

مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی  کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران  مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری کی  دھری رہ گئی، متعدد ممالک نے پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ۔

بی بی سی کے مطابق بھارت کو عالمی تنہائی کا سامناجبکہ چین، ترکی، ایران، سعودی عرب جیسے اہم ممالک پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل کھڑے نظر آئے۔

چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ پر مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ترکی نے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا،  ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بیک وقت پاکستان کا دورہ کر کے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

امریکی مداخلت سے بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا ، جاری ہونے والے جنگ بندی کے اعلان سے بھارت لاعلم رہا، اور امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دہشتگردی کا ذکر تک نہیں کیا، جو مودی حکومت کے بیانیے کے لیے ایک سفارتی جھٹکا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ چھایا رہا اور بھارت کا دہشتگردی کا شور عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ، ٹرمپ کے الفاظ نے بھارت کو مزید دیوار سے لگا دیا، دونوں ممالک کو برابر درجہ دے کر دہلی کی کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی افواج کا نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے کے بعد بھارتی ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ دنیا نے مسترد کیا، پاکستان نے ثبوتوں سے دنیا کو قائل کیا، ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ صرف 10 ارب ڈالر کی تجارت کے باوجود اسے عالمی اہمیت دی۔

 دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ  پاکستان نے شواہد کے ساتھ دنیا کو قائل کیا اور امریکہ کی ثالثی کو خوش دلی سے قبول کیا، چین، ترکی، ایران، سعودی عرب جیسے ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے، بھارت تنہا ہو گیا، بھارت جنگ کے میدان میں بھی ناکام، سفارتی محاذ پر بھی تنہا نظر آرہا ہے، امریکہ کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی لیڈر ہونے کے خواب کو چکنا چور کر دیا، پاکستان کی پرامن اور ذمہ دار سفارت کاری نے عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *