بنگلہ دیش نے پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کردی

بنگلہ دیش نے پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کردی

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزا کے نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ خطے میں معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ بنگلہ دیش پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کا گیٹ وے سمجھتا ہے۔

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی ٹی سی سی آئی) میں مقامی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں استحکام اور معاشی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزا کے نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر تاجروں کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے تجارتی وفود کو ویزے دینا شروع کر دیے ہیں۔

اس موقع پر جی ٹی سی سی آئی کے صدر باؤ منیر، سابق صدر علی انصار گھمن، احمد حسن مٹو، سیکرٹری عثمان مظفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سفیر نے کہا کہ ویزا درخواست دہندگان کی مزید سہولت کے لیے رواں سال دسمبر میں آن لائن ویزا سسٹم شروع کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *