وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی ہے تاہم اُن کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مزید تفصیلات ملنے پر ہی کیا جائے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے ہیں ، امریکا تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ تکنیکی مذاکرات کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور امریکی وفد کو جلد از جلد روانہ ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاہم ان مذاکرات کے آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، لہذا انھی وجوہات کی بنا پر نائب صدر جمعے کو سوئٹزر لینڈ نہیں جا سکیں گے۔‘
واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کے صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی، جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو اور حقائق جانے۔
امریکی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد کا راستہ اختیار کر کے آپ اپنے تمام قومی سلامتی مسائل سے نمٹ نہیں سکتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات پیرس میں اس تاریخی دستاویز پر دستخط کیے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی جنگ اور عالمی معیشت کے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔