پاکستان اور چین کا سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (آئی ڈی سی پی سی) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سی پی سی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اس کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔

لیو جیان چاؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *