کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب 22 فتنہ الخوارج کے سروں کی قیمت 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کر دی۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے مطابق 22 خوارج کا تعلق لکی مروت سے ہے جن میں سب سے زیادہ تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر ٹیپو گل کے سر کی قیمت ایک کروڑ، جبکہ 16 خارجیوں میں حافظو، عبداللہ، محمد توصیف، قیصر، نجیب اللہ، کیفی، علی، سرکٹی، نورزئی، سعداللہ عرف بدراکہ، سلیمان، زبیر، چمتو، نیکو، ناصر، اور حکمت اللہ شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت 60، 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
سی ٹی دی زرائع کے مطابق 3 خارجیوں؛ ابوبکر، الہام اور علی کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ اس کے علاوہ منور جان نامی خارجی کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور ریاض کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ زندہ یا مردہ کی اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔