برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔ برطانیہ کے  ہوم آفس کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد 11,048 تھی۔  مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 109,343 افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

ہوم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 24-23 میں  پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا جب 7,003 نے پناہ مانگی تھی۔  چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو تناسب 33 فیصد رہا ہے۔

مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبر 8,069 کے ساتھ افغانیوں کا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے نئی ویزا اور امیگریشن پالیسی متعارف کرا دی

ہوم آفس کے مطابق پاکستان کے ساتھ شام کے شہریوں کی طرف سے پناہ طلب کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،  مارچ 2025 کے اختتام تک پناہ کی درخواستوں کی ابتدائی فیصلےکے منتظر افراد کی تعداد 109,546 تھی۔  قیام کا حق نہ ہونے کے سبب واپس بھیجے گئے افراد کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی تعداد 2,365 رہی جبکہ جنوری تا مارچ یہ تعداد 2,312 تھی۔

برطانیہ کے ہوم سیکرٹری ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر کے مطابق غیر ملکی مجرموں اور ناکام پناہ گزینوں کی واپسی کےلئے سخت کارروائی کی ہے اور اس حوالے سے قوانین کو مزید مضبوط بنارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی مجرموں کو واپس بھیجنا ممکن ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *