اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں  بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46، حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں سورج کا موسم انتہائی گرم ہے، سندھ اوربلوچستان کے میدانی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت نےشہریوں کوپریشان کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع  شدیدگرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے، دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بھی زیادہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *