ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں

ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں

ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط  قیمت 1418روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط  قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا

اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1402، راولپنڈی میں 1386روپے، گوجرانوالہ میں 1449 روپے، سیالکوٹ میں  1420 روپے رہی۔

لاہور میں اوسط قیمت 1464 روپے، فیصل آباد میں 1400 روپے، سرگودھا میں 1398 روپے، ملتان میں 1416 روپے، بہاولپورمیں 1450 روپے، پشاور میں 1402روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1360 روپے رہی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1360 روپے، حیدرآباد میں 1399 روپے، سکھرمیں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1416روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے اورخضدارمیں  قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *