پاکستان نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا

تہران: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایران کی جانب سے کشیدہ بھارتی حالات میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تجارت، دہشت گردی اور پانی کے اہم مسائل پر بات چیت کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے ایران کو پاکستان کا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دیرینہ اور مستحکم ہیں، اور ہم پاکستان و بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک کی حیثیت سے غزہ میں ہونے والے مظالم پر مشترکہ آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی دنیا کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور اسے قابل مذمت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی امن کوششوں خوش آئند، دشمن قوتیں برادر ممالک کے درمیان دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا انٹرویو

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *