وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ ضلع پنجگور میں مزید 6 ماہ انٹرنیٹ بند رہے گا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر سکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے چھ ماہ تک کلیئرنس نہیں دی۔
بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں وہ کچھ اور ہے دہشت گرد ہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 22مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سکیورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔