امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل خطے میں غیر ضروری طور پر طبل جنگ بجانا کسی طور ذمہ دارانہ عمل نہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا برملا اور مسلسل اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اس بھارتی اشتعال پسندی کا مقصد انتخابی خساروں اور انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔