سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان

سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کی  طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان کردیا ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایس ای ایم آئی ایس کوڈ والے اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات ہی وظیفہ حاصل کر سکیں گی ، جماعت ششم، نہم اور دہم کی طالبات تعلیمی سال 2024-25 کے وظیفے کی اہل ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں : اے آئی نوکریاں چھیننے لگی ، معروف ٹیک کمپنی کے ہزاروں ملازمین برطرف

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے اگست ،ستمبر،اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں طالبات کی حاضری 60 فیصد یا زائد ہونا لازمی ہے۔

 حکومت سندھ کے اس اعلان کو والدین اور طالبات کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *