چینی وزرات خارجہ نے کہا کہ امریکہ نظریاتی اور قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر چینی طلبا کے ویزے منسوخ کر رہا ہے، امریکی فیصلے سے چینی طلبا کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں بین الاقوامی سٹوڈنٹس کے ویزے منسوخی اور چینی طلباء کے اسٹڈی ویزوں کے منسوخ کرنے کے حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کے امریکی فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہیں، معاملے پر چین نے امریکی حکام کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ، ایسے سیاسی امتیازی اقدام نے امریکا کی نام نہاد آزادی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 جاں بحق 21 زخمی