حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سےپکڑا گیا

حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سےپکڑا گیا

گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سے پولیس نے پکڑ لیا ۔

سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے مطابق ملزم سے چھینی گئی رقم بھی ملی ہے ۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور میں داتا دربار کےنزدیک اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم اپنے رشتہ دار کے گھر گوجرانوالہ میں قذافی روڈ پر آیا ہوا تھا، ملزم نے گوجرانوالہ میں واردات کی اور اس کے بعد لاہور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *