پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے : قومی فاسٹ بولر حسن علی

پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے : قومی فاسٹ بولر حسن علی

قومی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران حسن علی نے قومی ٹیم میں واپسی اور فارم کی بحالی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ا ن کا کہنا تھا کہ میرااگلا مشن ورلڈ کپ کھیلنا اور پاکستان کے لیے جیتنا چاہتا ہوں، میرے لئے اب ہر میچ اہم ہے اور میں اپنا 100 فیصد حصہ دینے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سےپکڑا گیا

یاد رہے کہ 30 سالہ فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 میں یہ عمدہ کارنامہ سر انجام د ے کر چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں فرق آ سکتا ہے میدان میں آپ کی کوشش ہمیشہ نظر آنی چاہیے، دن کے ختم ہونے پر اس اطمینان کے ساتھ میدان چھوڑنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنا سب کچھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

حسن علی نے کہا کہ انجری کے بعد واپسی کا سفر چیلنجز سے بھر ا ہواتھا۔ انہوںنے کہا کہ انجری سے واپس آنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ اس پر ایک منفرد دباؤ ہوتا ہے۔ میں شکر گزار اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں دوبارہ فٹ ہونے میں کامیاب ہوا۔ اس میں بہت محنت کی گئی اور اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور محمد رضوان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

انہوں نے پاکستان ٹیم میں اپنی واپسی کو خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔حسن علی نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرا ایک خواب پورا ہو گیا ہے۔ میں بہت پُرجوش اور ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پُرعزم ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *