مخصوص نشستوں کا کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

مخصوص نشستوں کا کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی گزارشات میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف عدالت کے سامنے موجود تھی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی مخصوص نشتوں کی استدعا نہیں کی۔

 تحریک انصاف نے کسی فورم پر مخصوص نشتیں نہیں مانگیں، الیکشن کمیشن نے گزارشات میں مزید کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشتوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے۔

پاکستان کے جواب پر بھارت کو سرحد پر فوج کم کرنا پڑی، جنرل ساحر شمشاد مرزا

12 جولائی کے فیصلہ میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کے بعد مخصوص نشتوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون کے برخلاف ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ  39 ارکان کو قانونی طریقہ کے برعکس تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا، آرٹیکل 187 کا ریلیف دائرہ اختیار سے باہر جا کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے جسٹس منصور علی شاہ کے ماضی کے آرٹیکل 187 فیصلہ کا بھی حوالہ دیا۔

الیکشن کمیشن نے جسٹس منیب اختر کے آرٹیکل 184/3 پر فیصلہ کا حوالہ بھی دیا، الیکشن کمیشن نے گزارشات میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 94 کو کالعدم قرار دینے پر الیکشن کمیشن کو سنا نہیں گیا۔

اکثریتی ججز نے 14 ستمبر اور 18 اکتوبر کی وضاحت پر نوٹس نہیں کیا، دونوں وضاحتوں سے قبل کیس 13 رکنی بینچ کے سامنے نہیں لگایا گیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکثریتی فیصلہ سے آرٹیکل 10اے اور آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *