Skip to content
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ ایک روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔