جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کے خلاف صوبہ گیرعوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پہلا اجتماع 29 جون کو ہزارہ ڈویژن بٹگرام میں قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہوگا،جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ کے خیبرپختونخوا کے اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پشاور مفتی محمود مرکز میں منعقد ہوا جس میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے خصوصی شرکت کی۔
صوبائی پارلیمانی اراکین اور مجلس عاملہ نے مولانافضل الرحمان کے سامنے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کرپشن بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی ، کوہستان ن میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم سکینڈل،زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے ان کو تفصیلاً بریفنگ دی۔
جس کے بعد اس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد فیصلے کیے گئے۔ کرپشن اقرباء پروری، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورت حال کم عمری کی شادی کے بل مائینرز ومنرلز بل کے خلاف جے یوآئی خیبر پختونخوا عوامی مہم چلا ئےگی ۔ عیدالاضحی کے بعد پہلا تاریخ ساز احتجاج ہزارہ ڈویژن سے شروع ہوگا اور اس کا آغاز 29 جون کو بٹگرام سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تاریخ ساز اجتماع کے انعقاد سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں بی آر ٹی مالم جبہ کیس کوہستان سکینڈل اور کرپشن کے واقعات کو صوبائی حکومتوں کو ملکی تاریخ کے بدنام ترین سکینڈلز قرار دیا اجلاس میں کہاگیا کہ مسلسل چور چور کے نعرے لگانے والوں کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی حکومت کی سرپرستی میں تقریباً تمام اضلاع میں بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے اجلاس میں مائینرز ومنرل بل کو صوبہ کے حقوق واختیارات پر ڈاکہ اور اسے آئین کے منافی قرار دیا۔
اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ کوہستان سکینڈل سمیت بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹریز کرپشن کی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے مجرموں کو بےنقاب کیاجائے اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے قومی خزانہ سے لاہور ہائی کورٹ بار کو آٹھ کروڑ روپے خطیر رقم کی منظوری دینے کے کابینہ کے فیصلے کو خیبر پختون کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ۔
اجلاس میں کم عمری کی شادی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قانونی مشاورت کے بعد قانون کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ عوامی سطح پر بھی اسلام دشمن قانون کے خلاف مہم چلائی جائےگی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔