9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں:بیرسٹرعقیل ملک

9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں:بیرسٹرعقیل ملک

وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی فائنل کال دی، جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وقت آیا تو پارٹی قیادت اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر خود پسپائی اختیار کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

عقیل ملک نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی مشترکہ لائن بنانے میں بھی ناکام رہی اور یہ تصور کرنا غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر تحریک کی مؤثر نگرانی کر سکیں گےیہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جواب میں افغانستان کا بھی اسلام آباد میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا فیصلہ

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی اپوزیشن کو دیوار سے نہیں لگایا بلکہ وہ خود اپنے طرز عمل سے خود کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب بھی پی ٹی آئی، قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بارہا پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور اگر پی ٹی آئی ایک قدم بڑھائے گی تو حکومت بھی چند قدم آگے بڑ ھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نوجوانوں کو مرغی یا انڈے نہیں، لیپ ٹاپ اور تعلیم دیں گے، احسن اقبال کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل ملک نے رانا ثناء اللہ کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودگی کا معاملہ مکمل طور پر قانونی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *