وزیراعظم نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی شعبے پر ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت کردی، اظہر جاوید کا دعویٰ

وزیراعظم نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی شعبے پر ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت کردی، اظہر جاوید کا دعویٰ

وزیر اعظم شہبازشریف نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی شعبے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور تنخواہ دار طبقے کوریلیف  کی ہدایت کی ہے ، صحافی اظہر جاوید نے بجٹ سے متعلق وزیراعظم کی ہدایات کا احوال بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں ایسے میں وزیراعظم نے کسانوں کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

صحافی اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے ذرائع بتاتے ہیں بجٹ بنانے والی ٹیم سے وزیر اعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیر اعظم نے انہیں خصوصی ہدایت دی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا،نیا ٹیکس نہیں لگانا، پہلے سے عائد ٹیکس کم کرنا ہے کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ ٹیکس یہی طبقہ دے رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا ، بھارتی جنرل کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ زراعت  کے شعبے  کی ترقی کی بہتری کے لیے کام کیا جاے ، زراعت پر بھی نیا ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، خاص طور پر فرٹیلائزر اور پیسٹیسائز پر ٹیکس عائد نہ کیا جائےاور موجودہ ٹیکسز میں کمی پر بھی کام کیا جاے ۔

اظہر جاوید کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ  زراعت ہمارے ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے اور ہمیں اپنے کسان کو خوشحال بنانا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *