پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فٹنس اور وزن میں نمایاں کمی کا راز سب کو بتا دیا۔
رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے حالیہ مہینوں میں وزن کافی حد تک کم کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافیوں نے ان سے وزن میں کمی کا راز پوچھا تو بلاول بھٹو نے ہنستے ہوئے جواب دیا:
“چینی اور روٹی چھوڑ دیں، اور ورزش شروع کریں۔”
ان کا یہ مختصر اور واضح مشورہ نہ صرف وائرل ہو چکا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین اسے خوب شیئر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی مہذب ملک پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو زرداری
اس وقت بلاول بھٹو زرداری ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا کے دورے پر ہیں۔ وفد بھارت کی حالیہ آبی و فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتِ حال پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پیش کر رہا ہے، اور اس وفد کی قیادت خود بلاول بھٹو کر رہے ہیں۔
This message is for the haters — take note! If you’re looking to lose weight, here’s a tip: “cut down on sugar, eat healthy, exercise regularly, and hit the gym. It’s all for your own good and helps maintain a healthy weight,” — said Chairman @BBhuttoZardari! 🏹🔥 pic.twitter.com/s41XfRJtiQ
— Maryam Bhutto (@BhuttoMaryam) June 4, 2025