امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کیے جانے پر پاکستان کا ردِ عمل

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کیے جانے پر پاکستان کا ردِ عمل

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کیے جانے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کوغزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر افسوس ہے ، قرارداد مسترد ہونے سے خطرناک پیغام جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات بدسے بدترین ہوچکے ہیں، 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقرر

پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی قراردادکی ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا، غزہ میں مستقل جنگ بندی، آزادفلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *