واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی سفارتی وفد کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی شہریوں بالخصوص سکھ مظاہرین نے وفد کو گھیر لیا۔
سکھ مظاہرین کو دیکھ کر ششی تھرور اور وفد کے دیگر اراکین نیشنل پریس کلب کے پارکنگ ایریا میں جا چھپے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے دباؤ کے باعث وفد میڈیا کا سامنا کرنے میں بھی ناکام رہا۔
سکھ مظاہرین سے بچنے کے لیے بھارتی وفد نے پولیس سے مدد طلب کی۔ انتہائی غیر معمولی صورتحال میں ششی تھرور سمیت وفد کے اراکین پارکنگ ایریا میں کچرے کے ڈبے کے پیچھے چھپ گئے تاکہ مظاہرین کی نظروں سے اوجھل رہ سکیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وفد کی سربراہی کرنے والے سینئر بھارتی سیاستدان ششی تھرور واشنگٹن میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے بھارتی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔
سینئر بھارتی سیاستدان ششی تھرور کے غیر سنجیدہ رویئے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کےلئے بھارتی شہریوں نے ان کا پیچھا کیا تاہم مظاہرین کو دیکھ کر ششی تھرور اور وفد کے دیگر اراکین نیشنل پریس کلب کے پارکنگ ایریا میں کچرے کے ڈبے کے پیچھے چھپ گئے۔