پشاور۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے سی ٹی ڈی کے تین اعلیٰ افسران کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سی ٹی ڈی، ایس پی سی ٹی ڈی اور انسپکٹر سی ٹی ڈی افتخار کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے بتایا کہ تینوں افسران کے خلاف دفعہ 174 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی زیر سماعت ہے، کیونکہ وہ عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہو رہے اور دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مطلوبہ ریکارڈ بھی عدالت میں جمع نہیں کروا رہے۔
اے ٹی سی عدالت نے واضح کیا کہ افسران نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی، جس پر کارروائی شروع کی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔