پاکستان کے پاس انتہائی مضبوط قیادت ہےلیکن ’کچھ لوگ‘ مجھ سے متفق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کے پاس انتہائی مضبوط قیادت ہےلیکن ’کچھ لوگ‘ مجھ سے متفق نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس انتہائی مضبوط قیادت ہےلیکن ’کچھ لوگ‘ ان سے متفق نہیں ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹرمپ نے براہ راست بھارت کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے 10 مئی کی جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے ان کی اپیل کو سنا جبکہ بھارت نے اسے قبول نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مضبوط لیڈر شپ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارت چراغ پا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی 2025 کی سرحدی جھڑپوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیا ہے، حالانکہ بھارت تنازع میں کسی بھی غیر ملکی ثالثی کی سختی سے انکار کرتا رہا ہے۔


اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کی قیادت کی تعریف کی اور ایک بڑی جنگ کو روکنے میں اپنے کردار کو بھارت سے تسلیم نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ کا پاکستان کی تعریف، بھارت پرالزام
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت مضبوط قیادت ہے لیکن جب میں یہ کہتا ہوں تو کچھ لوگوں کویہ بات پسند نہیں ہے، لیکن ایسا ہی ہے کہ پاکستان نے میری اپیل پر جنگ کو روک دیا۔ مجھے ان پر بہت فخر ہے.لیکن کیا دوسری طرف سے مجھے کریڈٹ مل رہا ہے؟ نہيں. وہ مجھے کسی بھی چیز کا کریڈٹ نہیں دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:آج اوول آفس میں ایلون مسک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
عالمی میڈیا کے مطابق حالانکہ ٹرمپ نے براہ راست بھارت کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے 10 مئی کی جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے ان کی اپیلوں کو سنا جبکہ بھارت نے اسے قبول نہیں کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت نے بار بار ٹرمپ کے بیان کی تردید کی ہے۔ نئی دہلی کے مطابق جنگ بندی یکطرفہ فیصلہ تھا جس کا مقصد 7 مئی کو پہلگام میں حملے کے بعد فوجی ردعمل آپریشن سندور کے بعد مزید کشیدگی کو روکنا تھا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، جنہوں نے امریکہ میں کل جماعتی وفد کی قیادت کی، نے ہندوستان کے مستقل مؤقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ بھارت تنازع کو طول دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ششی تھرور نے کہا کہ اس میں کوئی ثالثی شامل نہیں تھی۔
‘جوہری جنگ’ روکنے کا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے اوائل میں ایک علیحدہ تقریب میں کہا تھا کہ ‘میرے خیال میں مجھے جس معاہدے پر سب سے زیادہ فخر ہے وہ یہ ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور ہم ممکنہ طور پر گولیوں کے بجائے تجارت کے ذریعے جوہری جنگ کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔’
دریں اثناء ٹرمپ کے اس بیان پر ہندوستان میں سخت سیاسی رد عمل سامنے آیا ہے۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے جبکہ سرکاری حکام نے ٹرمپ کے دعووں کو مسترد کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *