بھارتی ریاست منی پور میں بغاوت، 5 اضلاع میں کرفیو نافذ، موبائل، انٹرنیٹ سروس بند

بھارتی ریاست منی پور میں بغاوت، 5 اضلاع میں کرفیو نافذ، موبائل، انٹرنیٹ سروس بند

بھارتی ریاست منی پور میں عوامی بغاوت کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت نے 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، یہاں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی ساکھ کوشدید نقصان پہنچاہے، بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورت حال کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ہے صرف منی پور میں امپھل سمیت 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے 5 دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسزبھی معطل کر دی ہے، مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، ایک بس کو آگ لگا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق اس وقت منی پور کی سڑکیں بند، مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے روک دیے ہیں، ‘ارمبائی ٹینگول’ گروپ کے 5 ارکان گرفتارکر لیے گئے ہیں۔
گروپ نے وادی کے اضلاع میں 10 روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا، مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان 2 سال سے نسلی تصادم جاری ہے، اب تک جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کی جنگ، جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

2023ء کے تشدد کے بعد تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں، بے گھر افراد میں سے کئی آج تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے، زمین اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر دونوں برادریوں میں شدید کشیدگی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت حکومت پر جانبداری اور حالات کو مزید خراب کرنے کا الزام لگایا ہے، مودی سرکار منی پور میں بُری طرح سے ناکام اور اب حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *