اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک بار پھر نئی تاریخ رقم ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جہاں  1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 040 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سورج قہر ڈھانے لگا ، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا  جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *