کراچی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

کراچی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 19 جون کو سماعت کرے گا، درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

اس کا اطلاق لائف لائن، محفوظ گھریلو صارفین، الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ صارفین پرنہیں ہوگا۔

حتمی اعداد و شمار نیپرا کی سماعت اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ 

خیال رہے کہ نیپرا نےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلیےبجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

دوسری طرف یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  بجلی کے  بنیادی نرخ میں 25 فی صد اضافے کی تجویز ہے، جس کے تحت یکم جولائی سے بجلی 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی، تاہم ترجمان پاورڈویژن نے اس خبر کو غلط قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے کراچی کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا، ایسے میں یہ ممکنہ کمی ایک خوش آئند قدم تصور کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی؟ نئے بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب حکومت نے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے جبکہ اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *