انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی قرارداد منظور کرلی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے خلاف یورپی ممالک کی قرارداد منظور کرلی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 3 یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری ذمہ داریوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کا خطاب ، پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں یہ قرارداد ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظور کی، قرارداد کے حق میں 19 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 3 ممالک نے مخالفت جبکہ 11 ممالک نے غیر جانبداری اختیار کی اور 2 نے ووٹ ہی نہیں دیا۔

جمعرات کو منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے سفارتی مشنز بند کردیے

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’بورڈ آف گورنرز قرار دیتا ہے کہ سنہ 2019 سے ایران میں متعدد خفیہ مقامات پر غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ایجنسی کے ساتھ مکمل اور بروقت تعاون فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا تھا جس میں ایران کی جانب سے یورپی ممالک کے بیانات کو مسترد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے اور اس حوالے سے  اسرائیلی حکام نے امریکا کو ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع دے دی ۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیلی حملے کے ردعمل میں ممکنہ طور پر عراق میں موجود امریکی سائٹس پر حملہ کر سکتا ہے جس کے باعث امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے کچھ شہریوں کو فوری وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *