ایران کیخلاف اسرائیل کا آپریشن جتنے دن لگے، جاری رہے گا ، نیتن یاہو

ایران کیخلاف اسرائیل کا آپریشن جتنے دن لگے، جاری رہے گا ، نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف اسرائیل کے آپریشن پر جتنے دن لگ جائیں، جاری رہیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کے لیے لگیں گے، اسرائیل نے اپنی بقا کی خاطر ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے ’ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن‘ شروع کیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور تہران کی طرف سے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کی توقع میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن لمحے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے نطنز میں ایران کی اہم افزودگی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے دل کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے ایران کے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے جو ایرانی ایٹمی بم پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوابی وار ، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔

جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایرانی دار الحکومت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تہران بھر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،  اسرائیل نے کہا کہ اس نے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران کے تیزی سے ترقی پذیر جوہری پروگرام کے باعث خطے میں کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ جمعرات کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے گورنرز کے بورڈ نے بیس برس میں پہلی بار ایران کے عدم تعاون پر اسے تنبیہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ : یہود اور ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، خطے کی سلامتی کو خطرہ

اسرائیل کئی برسوں سے خبردار کرتا آیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ تہران کا موقف ہے کہ اس کا مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں۔

دوسری جانب، امریکا نے پہلے ہی ممکنہ واقعات کے لیے تیاری شروع کر دی تھی،  اس نے عراق میں اپنے کچھ سفارت کاروں کو نکال لیا اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اہل کاروں کے اہلِ خانہ کو وہاں سے نکالنے کی کارروائیاں کیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *