پنجاب کا 5335 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

پنجاب کا 5335 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین بھی ایران میں موجود ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔

 بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوئی۔

انہوں نے پولیس،ریسکیو1122اورتمام محکموں کو یکجا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر مہنگا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، برادر ملک ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں ایران اورفلسطین کے ساتھ ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پنجاب نوازشریف کی رہنمائی پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی مثال بنادیا ہے، رمضان میں عوام کے گھروں تک نگہبان پیکج پہنچایا گیا، غریب کے سرپر اپنی چھت،نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کو سکوٹیز مل رہی ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں، بچوں کو سکولوں میں جدید معیار تعلیم اوردودھ مل رہا ہے، پنجاب میں وائی فائے عام ہے، ترقی پاتا پنجاب ابھررہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال کے365دنوں میں 6ہزار 104منصوبے مکمل کیے گئے، کامیابی کامرانی اورعوام کی خدمت وزیراعلیٰ کی قابل فخر کہانی ہے، نظام، تحریک اورسوچ بدل رہی ہے، ایک سال میں گورننس کی رفتار اورمعیار بدل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شمولیت کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سےملکی تاریخ میں پہلی بار مثالی صفائی کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کیلئے خدمت کا پورا پنجاب گواہی دے رہا ہے، اربوں روپے کے منصوبوں میں سےکوئی ایک اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سڑکیں بن رہی ہیں،الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پہلی بار بجٹ میں ہیومن انویسٹمنٹ کو یقینی بنایا گیا، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت سنبھالی تو پورا نظام مفلوج تھا، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔

صوبائی کابینہ کی نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری

قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجٹ دستاویز پر دستخط کر دیئے۔

مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے۔

دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پنجاب کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا روڈ میپ بھی دیا گیا ہے، ایک سال کے دوران خرچ کئے گئے ہر روپے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *