فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی جانب نہیں گئے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی جانب نہیں گئے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لئے عزاز قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی اورملاقات کے دوران دونوں لیڈرز نے خوش گوار ماحول میں متعدد اور وسیع معاملات پر بات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک- امریکی تعلقات مفصل طریقے سے زیرِ بحث آئےاورایران – اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان شاید ایران کو بہتر سمجھتا ہے اورمیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا انڈیا کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ کرنے جا رہا ہے اورصدر ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی اورآرمی چیف جاری دورہ امریکہ کے دوران مزید اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *