9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نادرا کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی موجودگی سے متعلق رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کر دی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری بھی 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کے ملوث ہونے کے کی تصدیق کرچکا ہے۔
نادرا رپورٹ میں سابق وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا، جبکہ پی ٹی آئی پشاور صدر عرفان سلیم کے بارے میں بھی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا کی رپورٹ عدالت میں جمع ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی متعلقہ فورم پر جاری ہے۔