پاکستان نے بھارت کے کتنے جنگی طیارے مار گرائے، معروف امریکی ماہر امور سکیورٹی کرسٹین فیئر کا انکشاف

پاکستان نے بھارت کے کتنے جنگی طیارے مار گرائے، معروف امریکی ماہر امور سکیورٹی کرسٹین فیئر کا انکشاف

معروف امریکی ماہر امور سکیورٹی کرسٹین فیئر نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔

معروف امریکی ماہر امور سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 99 فیصد یہ بات صحیح ہے کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے پاکستان نے گرائے، ان کا کہنا تھا کو دو رافیل طیارے تھے اور تین دیگر طیارے تھے۔

پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، امرجیت سنگھ

ان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کا اپنا اپنا لائحہ عمل ہے لیکن اس چیز کے واضح دلائل موجود ہیں کہ بھارت نے پانچ جنگی طیارے گنوائے۔

ایک اور پروگرام میں بات کرتے ہوئے کر سٹین فیئر نے کہا کہ جس طرح بھارتی مانتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والی ہر بات کے پیچھے پاکستان ہوتا ہے بالکل اُسی طرح پاکستانیوں کو یقین ہے کہ خاص طور پر بلوچستان میں ہونے والے ہر دہشتگرد حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *