پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، امرجیت سنگھ

پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، امرجیت سنگھ

بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مرتضی علی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔

بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان کی سفارتی کامیابیاں کا سفر جاری

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا واحد چیف ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد چار بار پاکستان گیا۔

واضح رہے کہ ‘ٹی از فینٹاسٹک’ یہ ایسا جملہ ہے جسے بھارتی فضائیہ کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے لیکن اس کی وجہ یہ نہیں انہیں چائے پسند ہے بلکہ وہ سرپرائز ہے جو کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو انہیں دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا۔ یہ مہمان نوازی بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *