آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی سرکار پریشان، مودی عوام اور سوشل میڈیا کے نشانے پر

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی سرکار پریشان، مودی عوام اور سوشل میڈیا  کے نشانے پر

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی سرکار کی پریشانی میں اضافہ، مودی حکومت کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام کو غصہ دلا دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس  کے بعد یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں  کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوا۔

دھرو راٹھی کا کہنا تھا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے رہے لیکن اس کا کیا فائدہ ہوا۔ بنگلہ دیش، چائنا، نیپال، بھوٹان، ترکی اور مالدیپ سمیت کئی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔

ٹرمپ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ گرم جوشی سے پیش آنے پر بھارت تشویش میں مبتلا

یو ٹیوبر  نے کہا کہ مودی نے ٹرمپ کیلئے سیاسی مہم بھی چلائی، انہوں نے ٹرمپ کو اپنا جگری دوست کہا لیکن نتیجہ کیا نکلا آج امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کو وائٹ ہاؤس میں دعوت دے رہے ہیں کیا یہی بھارت کی خارجہ پالیسی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے دھرو راٹھی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں دھرو راٹھی سے نفرت کرتا تھا لیکن اب اس کی باتوں سے متفق ہوں ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ  ہماری خارجہ پالیسی واقعی تباہ کن ہے۔ ہمارے نا اہل لوگ کام نہیں کر رہے صرف پی آر اسٹنٹ کر رہے ہیں۔

غرض بھارتی عوام ناکام خارجہ پالیسی اور آپریشن سندور کی ناکامی پر مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لئے ہوئے ہے اور مودی سرکار کے اقدامات سے نالاں نظر آتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *