فیلڈمارشل سید عاصم منیر کبھی بھی پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کبھی بھی پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے پاکستانی جرنیل قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے، بھارتی میڈیا کی فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر پر تنقید بے بنیاد ہے۔

پراوین ساہنی نے ایک انٹرویو میں حالیہ جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران موجودہ حالات میں امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کا رخ واضح طور پر ایران کی جانب جھکتا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ بہت زیادہ رعایت برتی ہے، یا ممکنہ طور پر قومی مفادات پر سمجھوتہ کیا ہے۔ لیکن یہ تاثر قطعی غلط ہے۔

پراوین ساہنی نے واضح کیا کہ پاکستانی جنرلز کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عسکری قیادت قومی مفادات کے معاملے میں ہمیشہ ایک “ریڈ لائن” رکھتی ہے، جسے عبور کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب 9/11 کے بعد امریکہ دنیا بھر پر اپنی بالادستی قائم کر رہا تھا، اس وقت جنرل (ر) پرویز مشرف نے بہت سمجھداری سے فیصلہ کیا۔ انہوں نے بظاہر امریکہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا، مگر پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی اختیار کی، جس کے تحت امریکہ کے ساتھ تعلقات بھی نبھائے گئے اور ساتھ ہی پاکستان کی قومی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی گئی۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ یہی حکمتِ عملی آج بھی پاکستان کی عسکری قیادت اپنائے ہوئے ہے، اور موجودہ قیادت بھی اسی پالیسی پر کاربند ہے کہ امریکہ یا کسی اور طاقت کے دباؤ میں آ کر کبھی پاکستان کی قومی خودمختاری یا سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *