فردوجوہری پلانٹ مکمل طور پر تباہ کردیا ، امریکی صدر

فردوجوہری پلانٹ مکمل طور پر تباہ کردیا ، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے فردوجوہری پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کامیاب آپریشن امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور اس اقدام سے ایران کی جوہری سرگرمیاں کئی برسوں پیچھے چلی جائیں گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایرانی جوہری عزائم پر گہری تشویش تھی اور اس تنصیب کو تباہ کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا
انھوں نے زور دیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا،دوسری جانب ایران نے اس کارروائی کو شدید اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو اس حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا اور ایران اپنی سلامتی و خودمختاری پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔

ایرانی حکام کہا کہ ملک اپنی سلامتی کے لیے ہر راستہ اختیار کرنے کاحق رکھتا ہے۔ ادھرعالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا اور خطے میں مزید تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *