تہران :ایران نے پہلی بار باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں فُردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر بمباری کی گئی۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قُم صوبے کے کرائسز مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ ایک فضائی حملے نے فُردو جوہری تنصیب کے کچھ حصے کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل ایران کے نائب سیاسی ڈائریکٹر حسن عبادی نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر دعویٰ کیا تھا کہ حملوں سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ بھی کود گیا،فردو، نطنز اصفہان جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ مکمل
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان درست ہے، لیکن ایران کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا کیونکہ جوہری مواد کو پہلے ہی منتقل کر دیا گیا تھا۔
ادھر ایران کے صوبہ اصفہان کے ڈپٹی سیکورٹی گورنر اکبر صالحی نے بھی نطنز اور اصفہان میں متعدد دھماکوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا ہم نے اصفہان اور نطنز میں جوہری تنصیبات کے قریب حملے دیکھے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ جنگ میں داخل ہوگیا اب نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا، خامنہ ای، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان