نادیہ خان پر تنقید کیوں؟،عتیقہ اوڈھو نے اصل وجہ بتا دی

نادیہ خان پر تنقید کیوں؟،عتیقہ اوڈھو نے اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عید کے موقع پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم میں اداکاری پر تنقید کا سامنا کرنے والی اداکارہ نادیہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہوں نے نادیہ خان کی عید اسپیشل ٹیلی فلم دیکھی اور انہیں اس میں نادیہ خان کی پرفارمنس کافی پسند آئی۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کالا ہرن تنازع ،سابقہ گرل فرینڈکانام بھی سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نادیہ خان پر اوور ایکٹنگ کا الزام لگا رہے ہیں، تاہم یہ تنقید مناسب نہیں کیونکہ مزاحیہ اور طنزیہ نوعیت کے ڈراموں کا انداز سنجیدہ ڈراموں سے مختلف ہوتا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ کامیڈی کی اپنی ایک رفتار اور مزاج ہوتا ہے، اس لیے ایسی پرفارمنس کو سنجیدہ ڈراموں کے پیمانے پر نہیں پرکھا جا سکتا۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ لوگ نادیہ خان کی اداکاری پر اتنی تنقید کیوں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عاصم اظہر کے نئے گانے میں چھپا سرپرائز,حقیقت کیا ہے؟

اداکارہ کے مطابق ٹیلی فلم میں تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں کے مطابق بہترین کام کیا اور نادیہ خان کی پُرجوش اداکاری نے انہیں خوب محظوظ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہانی بھی منفرد اور دلچسپ تھی۔

تاہم عتیقہ اوڈھو نے ٹیلی فلم کے ایک پہلو پر تنقید بھی کی۔ ان کے مطابق چونکہ یہ عید اسپیشل ٹیلی فلم تھی، اس لیے اس میں عید سے متعلق عناصر کو زیادہ نمایاں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہدایتکاروں کو ایسی خصوصی پیشکشوں میں عید کی روایات یا تہوار سے جڑے کسی پہلو کو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ ناظرین کو عید کا حقیقی احساس بھی مل سکے۔

editor

Related Articles