اپنی گاڑی کے لئے اپنی مرضی کا نمبر آن لائن حاصل کریں، طریقہ جانیں

اپنی گاڑی کے لئے اپنی مرضی کا نمبر آن لائن حاصل کریں، طریقہ جانیں

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار پرسنلائزڈ وینٹی نمبر پلیٹس جاری کی جا رہی ہیں جس کے ذریعے گاڑی مالکان اپنی گاڑی کے لیے اپنی پسند کے نام، برانڈ، قبیلے یا نمبر کے مطابق پلیٹ حاصل کر کے اسے منفرد شناخت دے سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس اور حکومت بلوچستان نے اس مقصد کے لیے ایک شفاف، محفوظ اور آن لائن درخواست کا آسان عمل متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت شہری اپنی گاڑی کے لیے اپنے نام، پسندیدہ برانڈ یا قبیلہ، اور نمبر کی پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم میں دو کٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ کارپوریٹ کٹیگری میں رجسٹرڈ کمپنیوں اور فرموں کے لیے برانڈ نام، لوگو اور شعار کے ساتھ پلیٹ دستیاب ہے، جس کی قیمت پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک ہے۔ جبکہ پلاٹینم کٹیگری میں الفاظ، نمبرز یا دونوں کا امتزاج (زیادہ سے زیادہ آٹھ الفاظ بشمول اسپیس) منتخب کیا جا سکتا ہے، جس کی قیمت تیس لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک ہے۔

خواہش مند شہری اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے 30 جون 2026 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

آن لائن درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ excise.pythonanywhere.com پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ اقدام صوبے میں گاڑی مالکان کو اپنی گاڑی کی الگ پہچان بنانے اور اپنی شناخت کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خوارج کا خودکش حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ

 

Related Articles